Ya saaratul hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Rehan Abbas
لبیک لبیک لبیک لبیک
یا ثارت الحسین
گردوں سے آ رہی ہے یہ آواز جبرییل
بے گور و بے کفن ہے وہ اسلام کا قتیل
زینب ہے بے ردا تو نہیں زخم کی سبیل
غربت میں مارا ڈالا ہے زہرا کے نور عین
لبیک لبیک۔۔۔
عباس نامور کے لہو سے دھلا ہوا
اب بھی حسینیت کا علم ہے کھلا ہوا
نکلو گھروں سے ماتم سرور بپا ہوا
ہونے سے پاے کم کبھی آواز شور و شین
لبیک لبیک۔۔۔
دنیا پہ گر پڑا عالم شیر کردگار
برچھی ستم کی ہو گیء اکبر کے دل کے پار
ام رباب غش میں سکینہ ہے بیقرار
اصغر کو لے کے آ گےء میدان میں حسین
لبیک لبیک۔۔۔
اللّٰہ رے وہ شمر کا خنجر وہ شہ کا سر
ہلنے لگے تھے خانۂ کعبہ کے بام و در
دھرتی تو کیا فلک کا بھی ٹکڑے ہوا جگر
سکتے میں مغربین تھے سکتے میں مشرقین
لبیک لبیک۔۔۔
آل رسول قید ہوے وا مصیبتا
کربوبلا سے لٹ کے چلے وا مصیبتا
درے لگا رہے ہیں لعیں وا مصیبتا
پامالیوں کی ضد پہ ہے زہرا کے نور عین
لبیک لبیک۔۔۔
موج فرات شرم سے دامن بھگو گیء
بالی سکینہ ہچکیاں لے لے کے سو گیء
خیمے جلے رداییں چھنی شام آ گیء
قبر نبی ہلاتے ہیں سیدانیوں کے بین
لبیک لبیک۔۔۔
ناصر حسین نصرت شبیر فرض ہے
بچوں پہ عزم اصغر بے شیر فرض ہے
ماؤں پہ حکم زینب دلگیر فرض ہے
یعنی بپا ہو چاروں طرف ماتم حسین
لبیک لبیک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.