Haye Muslim be khata mara gaya Kufay mein aaj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Syed Sabih Hasan Zaidi
ہائے مسلم بے خطا مارا گیا کوفے میں آج
غم کی ہے اک بار پھر چھائی گھٹا کوفے میں آج
دل پھٹا جاتا ہے شہ کا غم میں ہیں عباس بھی
ہو رہی ہے ظلم کی وہ انتہاء کوفے میں آج
باغی باغی کی صدائیں دے رہے ہیں کلمہ گو
ہے بپا ہونے کو جیسے کربلا کوفے میں آج
کربلا میں تو لٹے گی کل رقیہ کی ردا
مرتضی کی بیٹی کا ہے گھر لٹا کوفے میں آج
شہ نے در مسلم کی بیٹی کو سکینہ کے دیئے
تھا اشارہ مر گیا بابا تیرا کوفے میں آج
گرنے کو ہے لاشہ مسلم جو دار ظلم سے
آئینگی پھیلانے دامن سیدہ کوفے میں آج
خون پانی میں گرا مسلم کا تو بولے حسین
تشنہ لب مارا گیا بھائی میرا کوفے میں آج
کل اسے کرنا ہے قاسم بنت زہرا کو سلام
سو سلامی کے لئے ہے آگیا کوفے میں آج
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.