Kuch aise sataya hai Muslim ko Kufiyon ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s)
کچھ ایسے ستایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
ہنس ہنس کے رلایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
خود سے تو نہیں آئے بچوں کو لیکے کوفہ
خط لکھ کے بلایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
پہچاننے سے ہر اک انکار کر رہا ہے
کیا وقت دکھایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
مارا بھی ہے لوٹا بھی پردیس میں کچھ ایسے
مہمان بنایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
کیسی ہے یہ مصیبت بچے بچھڑ گئے ہیں
اور قیدی بنایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
خنجر سے سر کو کاٹا پھر دارالامارہ کی
کیوں چھت سے گرایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
بے حرمتی کی حد ہے لاشے میں رسن باندھے
گلیوں میں پھرایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
افراز دیکھ غربت مسلم کی دم آخر
پانی نہ پلایا ہے مسلم کو کوفیوں نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.