Baqir ne poocha Abid se baba bazar saja hai kyun?
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam
باقر نے پوچھا عابد سے بابا بازار سجا ہے کیوں؟
ہاتھوں میں لیئے پتھر بابا ہر سو ہر شخص کھڑا ہے کیوں؟
بابا شبیر نمازی کے ہو آپ پسر ہے سب کو خبر
پھر آپکو شام کے لوگوں نے باغی کا لال کہا ہے کیوں؟
بابا ہو آپ رسن بستہ اور جاری ہے کوڑوں کا ستم
اور گرم کبھی پانی ہم پر ان لوگوں نے پھینکا ہے کیوں؟
میری اور آپکی گردن ہے بابا اس ایک رسن میں بندھی
بابا میری گردن دکھتی ہے ہاں ایسا ظلم ہوا ہے کیوں؟
بے پردا دیکھ کے اہل حرم ہر بار بتائیں مجھکو کہ
بابا عباس دلاور کا سر نیزے سے گرتا ہے کیوں؟
اٹھارہ 18 اذانیں ہم نے سنی اک جا پے کھڑے ہو کر بابا
اس باب ساعت پر بابا یہ اپنا قافلا رکا ہے کیوں؟
بے پردا میری مائیں ہیں بس چند ردائیں مانگتے ہیں
اس شام کے لوگوں میں کوئی نہیں دیتا ہمکو ردا ہے کیوں؟
افراز یہ روکر عابد نے کہا دین بچانا ہے ہم نے
مت پوچھو باقر بابا سے کہ اتنا ظلم سہا ہے کیوں؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.