Aankhon se ashk behte hain Muslim ki yaad mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Anjuman Parcham e Abbas, Syed Ali Mehdi
آنکھوں سے اشک بہتے ہیں مسلم کی یاد میں
ذہنوں میں صرف دارالامارہ ہے عید پر
گریہ کناں بتول کا کنبہ ہے عید پر
امت نے ان کے لال کو مارا ہے عید پر
آئی ہیں پرسہ لینے کو یثرب سے سیدہ
ماتم سفیر شاہ کا برپا ہے عید پر
خوشیاں منائے عید کی کیسے علی کا لال
پیش نگاہ بھائی کا لاشہ ہے عید پر
آنسو ٹپک ٹپک کے یہ دامن پہ کہہ گئے
مسلم نے دونوں بیٹوں کو کھویا ہے عید پر
مسلم کی بیٹی پوچھے ہے کیا ہم یتیم ہیں؟
عمو سلوک ہم سے یہ کیسا ہے عید پر
درخواست نونہالوں کی رد کر کے تیغ سے
انسانیت کو اس نے رلایا ہے عید پر
حارث نے چند سکوں کی خاطر بہ اختیار
اپنے نبی کا خون بہایا ہے عید پر
مسلم کی لاش باندھ کے گھوڑے سے اک شقی
کوفے کی ہر گلی میں پھراتا ہے عید پر
قربان شاہ پر جو کیا قبل کربلا
عباس کی بہن کا وہ صدقہ ہے عید پر
آل رسول کی میں عزادار ہوں ارم
ذکر حسین میرا وظیفہ ہے عید پر
فریاد یا رسول خدا دیکھئے تو کیا
امت کا آپ کے لئے تحفہ ہے عید پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.