Bichre Safar Mein Aise Muslim Ke Pisar Dono
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzandane Muslim recited by Haider Ali Muhib
بچھڑے سفر میں ایسے مسلم کے پسر دونوں
تھے لخت جگر دونوں تھے نور نظر دونوں
جب قتل ہوئے مسلم کوفے کی فضاؤں میں
خون ابو طالب کی خوشبو تھی ہواؤں میں
پیچھے تھی اجل ان کے جاتے تھے جدھر دونوں
سائے سے بھی ڈرتے تھے سورج سے بھی چھپتے تھے
ظالم تھا تعاقب میں اس واسطے سہمے تھے
جب ڈھونڈنے پھرتے تھے اپنا کوئی گھر دونوں
غربت تھی یتیمی تھی بچے تھے مسافر تھے
خلاق دو عالم کی درگاہ میں حاضر تھے
تھی ذات خدا سر پہ بے گھر تھے مگر دونوں
جاتے تو کہاں جاتے واقف نہ تھے رستوں سے
دریا کی طرح آنسو بہتے رہے آنکھوں سے
قدرت کے بھروسے پہ کرتے تھے سفر دونوں
اک چھپنے کی جا پائی قسمت یہ کہاں لائی
کرتا تھا دعا ہر دم بھائی کے لیے بھائی
قسمت سے چھپے جا کے قاتل کے ہی گھر دونوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.