Sulagti Rait Pe Sajday Ki Inteha Dekhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ravi Road
سلگتی ریت پہ سجدے کی انتہا دیکھی
رسن میں وارث تطہیر بے ردا دیکھی
یہ سجدہ وہ ہے کہ جس نے بچایا دین خدا
اگر یہ سجدہ نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا
اسی ہی سجدے میں بنیاد لاالہ دیکھی
کٹایا سجدے میں سر دین کی بقاء کے لیے
نہ تاج و طوق کو دیکھا نہ مال و دولت کو
فقط حسین نے اللہ کی رضا دیکھی
عجیب وقت تھا کے پتھروں کی بارش میں
سناں کی نوک پے دیکھا قرآن ناطق کو
لبوں پے سورہ تطہیر کی صدا دیکھی
خدا کا شکر ہے صغری گئی نہ تو کربل
نہیں تو آج بھی لوگوں نے یہ سمجھنا تھا
بازار شام میں قیدی ہے فاطمہ دیکھی
سجاد خون نہ روتا تو اور کیا کرتا
غیور قیدی نے ان خوں آلود آنکھوں سے
کھڑی ہزاروں میں تفسیر انما دیکھی
سکینہ دوڑ کے لپٹی تھی اپنے بابا سے
علی کی بیٹیاں بے ہوش ہو گئیں اختر
چھدی جو تیروں سے شبیر کی عبا دیکھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.