Deti hai tujh ko sada Maula Raza teri behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
دیتی ہے تجھ کو صدا مولا رضا تیری بہن
کہتی ہے اب لوٹ آ مولا رضا تیری بہن
مانگتی رہتی ہے رب سے واسطے صغری کے وہ
تجھ سے ملنے کی دعا مولا رضا تیری بہن
ڈھونڈنے نکلی ہے کب سے کاش مل جائے رضا
سہتی ہے ہائے جفا مولا رضا تیری بہن
راستوں پر طوس کے رکھے ہے اپنی نظریں وہ
کرتی ہے رو کر بقا مولا رضا تیری بہن
لب پے زینب کی ردا کا نوحہ ہے واہ غربتا
اوڑھ کر روئی ردا مولا رضا تیری بہن
یاد آئی بیکسی سجاد کی بی بی کو جب
رو پڑی وہ غمزدہ مولا رضا تیری بہن
ماتمی روتے رہیں گے مل نہ پائی تجھ سے وہ
پاگئی ہائے قضا مولا رضا تیری بہن
بیٹھ کر مشہد میں لکھا کاش کہ کر لیں قبول
نوحہ یہ افراز کا مولا رضا تیری بہن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.