Kazim Ke Pisar Pe Yeh Kya Zulm Hua Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
کاظم کے پسر پہ یہ کیا ظلم ہوا ہے
سر پیٹ کے روتی جو خود فاطمہ زہرا ہے
آئی ہے بقیعہ سے رونے کیلئے آج
میت پہ رضا کی ہائے فاطمہ زہرا ہے
حیدر بھی رو رہے ہیں غربت یہ دیکھ کر
بابا کی طرح اس کو بھی زہر ملا ہے
محسوس یہ ہوتا ہے مجلس میں رضا کی
رونے کیلئے آئی اک بہن معصومہ ہے
صغری کو کھا گئی تھی اکبر کی جدائی
اب ہجر معصومہ کو برادر کا کھا گیا ہے
افلاک پہ ماتم ہے نام رضا کا لوگو
مغموم اس کے غم میں خود سارے انبیاء ہے
قم میں سناؤں گا یہ جا کے دلاور میں
لکھا جو خون دل سے مولا کا مرثیہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.