Phuphi mujh se pehra badal lijiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
ہے ام المصائب لقب آپ کا تو میں بنت مظلوم کرب و بلا
طمانچے لگے میرا دامن جلا مگر دل کو غم ہے تو اس بات کا
کئی روز سے آپ سوئی نہیں کہ بابا کو جی بھر کے روئی نہیں
سکینہ یہ کہتی رہی رات بھر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
ذرا دیر غازی مجھے مان کر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
بتاتے تھے دادا کی باتیں مجھے سناتے تھے بابا بڑے پیار سے
مگر چند لمحوں کے اس وقت میں مجھے رن میں اتنے طمانچے لگے
کہ اب شامیوں کا نہیں کوئی ڈر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
نجف کی طرف دیکھئے تو ذرا یہ ٹاپوں کی آتی ہے کیسی صدا
بھلا کس طرح سامنے جائیں گی پھوپھی آپ کی چھن گئی ہے ردا
وہ دیکھیں کوئی آ رہا ہے ادھر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
کوئی تیر چھپ کر چلا دے کہیں پھوپھی ظالموں کا بھروسہ نہیں
قسم کھا کے کہتی ہوں بے شیر کی میں گردن پہ روکونگی تیر لعیں
کہ اب آ گیا ہے مجھے یہ ہنر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
میں کرتی ہوں پہرے کی ضد اس لیے سناں پر شہیدوں کے سر ہیں رکھے
ذرا دیر کو دور سے ہی سہی نظر آ ہی جائینگے بابا مجھے
نگاہوں سے چوموں گی بابا کا سر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
یہ اکبر گزارش تھی معصوم کی میری کمسنی کو نہ دیکھیں پھوپھی
ابھی اپنے بھائی کو رو لیجیے ہمیں کل سے مہلت نہ دیں گے شقی
قریب آنے والا ہے وقت سحر پھوپھی مجھ سے پہرا بدل لیجیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.