Zahir Hua Hai Is Se Himayat Raza Ki Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
ظاہر ہوا ہے اس سے حمایت رضا کی ہے
ہے محفل معصومہ صدارت رضا کی ہے
ہر اک ہو جشن پاک میں شامل نہیں نہیں
آتا ہے وہ ہی جسکو بھی دعوت رضا کی ہے
قرآں مزار معصومہ قم پے ہے رکھا
چاروں پہر واں جاری تلاوت رضا کی ہے
دیکھا ہے خواب قم کی مقدس زمین پر
مغرب میں پڑھ رہا ہوں امامت رضا کی ہے
عاشق ہوں نہ جھکونگا خبردار واعظو
تم فکر کرو آگے عدالت رضا کی ہے
تبریک دینے آئے ہیں کل انبیاء وہاں
کاظم کے گھر میں آج ولادت رضا کی ہے
محشر میں ہو گا سایہ دامان علی میں
جس نے قبولی دل سے ولایت رضا کی ہے
یہ جشن قم کی ملکہ کا افراز جعفری
ہر سال ہو گا کیوں کہ ضمانت رضا کی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.