Kaabay Ki Hai Sada Mola Raza Ka Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
کعبے کی ہے صدا مولا رضا کا ہے
کتنا حسین روضہ مولا رضا کا ہے
صحن شفا میں آ کے لے جاتا ہے شفا وہ
مقروض یوں بھی عیسی مولا رضا کا ہے
دنیا کی شہنشائیاں چاہوں خرید لوں میں
گر میرے پاس سکہ مولا رضا کا ہے
اعلان کر رہی ہے نوبت کی صدائیں یہ
اب آنے والا پوتا مولا رضا کا ہے
مشہد سے پہلے جاؤ تم قم کی طرف دیکھو
اے زائرو یہ کہنا مولا رضا کا ہے
ضامن ہے جو جہاں میں رب کے سوا ہمارا
وہ نام بس خدارا مولا رضا کا ہے
کیسا غریب ہے یہ امیری بانٹتا ہے
دنیا میں یوں بھی چرچا مولا رضا کا ہے
لکھتا ہے جو دلاور یہ منقبت رضا کی
احسان مجھ پہ سارا مولا رضا کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.