Hamare Aathwein (8) Quran Hain Raza Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
ہمارے آٹھویں (۸) قرآن ہیں رضا مولا
خدا کا دین پے احسان ہیں رضا مولا
زمانے والو نہ مشہد تلک کہو محدود
قسم سے مالک ایران ہیں رضا مولا
جو بھیک دیتے ہیں سارے زمانے کو مولا
تمہارے در کے وہ دربان ہیں رضا مولا
ہے جشن گھر پے مرے شہزادیء قم کا
خصوصی آج کے مہمان ہیں رضا مولا
نہ آگے بولو نکیرین سے کہا میں نے
کہ میرے سید و سلطان ہیں رضا مولا
یہ بات مجھ کو سمجھ آگئی تھی مشہد میں
رضائے رب مہربان ہیں رضا مولا
قسم تمہاری ہے افراز کی سبھی پشتیں
تمہارے نام پے قربان ہیں رضا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.