Us par hui yeh khaas inayat Raza ki hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
اس پر ہوئی یہ خاص عنایت رضا کی ہے
کی جس نے طوس جا کے زیارت رضا کی ہے
کیا پوچھتے ہو مجھ سے کیا عظمت رضا کی ہے
مشہور دو جہاں میں سخاوت رضا کی ہے
اک بار جا کے چوم لو چوکھٹ امام کی
جنت ملے گی تم کو بشارت رضا کی ہے
جانا ہو جب بھی قم کی مقدس زمین پر
جو مانگنا ہو مانگو ضمانت رضا کی ہے
توحید والے بستے ہیں ایران میں ہر جا
کیونکر نہ ہوں وہاں پہ حکومت رضا کی ہے
زینب کی جسطرح سے تھی نسبت حسین سے
معصومہء قم سے وہی نسبت رضا کی ہے
عاشق رضا کا جو بھی نمازوں سے دور ہے
ہر جا پڑھی ہے میں نے مذمت رضا کی ہے
کیوں نہ سجائیں محفل میلاد مومنین
کاظم کے گھر میں آج ولادت رضا کی ہے
ایران جاؤ جب بھی زوارو خیال ہو
جانا ہے پہلے قم یہ نصیحت رضا کی ہے
کہدو جہان والوں سے حیراں ہو کس لیئے
افراز و یوسفی پہ عنایت رضا کی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.