Ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
تو نے بچپن کا وعدہ وفا کر دیا
نام اللّٰہ اپنا بھرا گھر دیا
تیرا احساں ہے دین پر
کہہ رہے ہیں یہ جن و بشر
ماتمی دے رہے ہیں سبھی کو صدا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
ایک تو ہی محافظ ہے قرآن کا
پیش تحفہ کرے تجھے ہم جان کا
ہر عزادار مانگے دعا
تا قیامت رہے کربلا
زندگی ہے ہماری یہ فرش عزا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
یہ دعا ہے ہمیشہ محرم رہے
ہم رہے نہ رہے تیرا ماتم رہے
دور کرتا رہے سب کے غم
یونہی لہراے تیرا علم
بانٹتی ہے وفا ایک علم کی ہوا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
کیوں نہ لکھے یہ حق بات میرا قلم
تیرے دم سے ہے اسلام کے دم میں دم
حق یہی ہے خدا کی قسم
لکھ رہا ہے جو میرا قلم
یعنی کعبے سے افضل ہے کربوبلا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
چل رہے ہیں حسینی تیری راہ پر
مر کے جینے کا تو نے سکھایا ہنر
تیرے جیسا نہیں ہے جری
کہہ رہے ہیں ابھی تک علی
اور آواز دیتا ہے دین خدا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
یاد ہے ہر گھڑی بس ہمیں کربلا
کرتے رہتے ہیں دن رات یہ تذکرہ
ساری دنیا کے غم بھول کر
فرش ماتم کے غم بھول کر
بہہ رہی ہے ہر ایک آنکھ سے علقمہ
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
تیرے اکبر کے سینے پہ نیزہ لگا
تیر سے تیرے اصغر کا چھیدا گلا
تیرے قاسم کو ٹکڑے کیا
تیرا بیمار قیدی بنا
تیرے غازی کو دریا پہ مارا گیا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
تیرے خیمے جلایا گےء دشت میں
تیرے اطفال پیاسے رہے دشت میں
تیرے اصغر کا جھولا جلا
تیری زینب کی چھینی ردا
صبحِ عاشور سے شام تک گھر لٹا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
شادماں مجھ سے ہونگے علی و نبی
عمر بھر نوحے لکھے گا مظہر یونہی
ایک پل نہ رکے گا قلم
جب تلک ہے میرے دم میں دم
میرا ہر لفظ دیتا رہے گا صدا
میرے سید حسین میرے پیاسے حسین
میرے آقا حسین میرے مولا حسین
تم پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.