Mere Maula Karam Ho Karam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Munawar Ali Khan, Nomi
بھیک پاتے ہیں تیرے در سے زمانے کے امیر
کیا سخی ہے تیرا دربار غریب الغربا
میرے مولا کرم ہو کرم، میرے مولا کرم ہو کرم
بجز ہم شاہ کرب و بلا اور کوئی نہ ہو ہم کو غم
یا رضا ابن مشکل کشاء دولت رزق کر دیں عطا
ختم ہوں سارے رنج و الم المدد ضیغم مرتضی
التجا ہے بنام علی اپنے منگتے کا رکھ لیں بھرم
اے میرے آٹھویں مرتضی کوئی ایسا بنے سلسلہ
میری مشہد میں ہو حاضری میں بھی بن جاؤں زائر تیرا
تیری چوکھٹ پہ سجدہ کروں دیکھ لوں میں بھی باب کرم
حور و غلماں ہوں یا انبیاء اوصیا ہوں کہ ہوں اولیا
وہ عرب ہوں یا اہل عجم ہو کوئی بھی کسی نسل کا
کون ہے جس نے در پر تیرے میرے مولا کیا سر نہ خم
زندگی محو توصیف ہے ہر گھڑی تیری سرکار میں
سر جھکائے ہوئے موت بھی پیش رہتی ہے دربار میں
مرحبا ابن شیر خدا خوب ہے تیرا جاہ و حشم
مدحت پاک کی شکل میں کر رہا ہوں عریضہ رقم
آرزو ہے یہ مولا رضا تیرے روضے پہ نکلے یہ دم
بعد رحلت میرا یہ بدن خاک مشہد میں ہو جائے ضم
تیرے صدقے میں ہے آج بھی ضوافشاں چاند کی چاندنی
آپ کے نور کی بھیک سے روشنی کو ملے روشنی
ہیں ستارے جو بے فلک وہ تمہارے ہیں نقش قدم
میں ستایا ہوں تقدیر کا لوگ دیتے ہیں طعنے مجھے
اے شہنشاہ ارض و سما حضرت حر کا صدقہ ملے
میری قسمت منور کریں عرض یاسر ہے یہ دم بہ دم
آئیں گے حاضری کے لیے اب ملائک بھی صبح و مسا
چھائے گی رحمتوں کی گھٹا خوب برسے گا ابر وفا
بس یہی سوچ کر یا رضا نصب گھر پہ کیا ہے علم
دفعتا مجھ کو نیند آ گئی خواب میں آئے مولا رضا
مسکرا کر کہا مرحبا خوب اچھا قصیدہ لکھا
اس قدر نہ پریشان ہو تجھ کو مشہد بلائیں گے ہم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.