Sana Masooma Qum Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
لکھے گا منقبت اب کوئی کیا معصومہ قم کی
کے جب اللہ کرتا ہے ثنا معصومہ قم کی
ہے سکہ میرے بازو پر بندھا سلطان مشہد کا
یوں میرے ساتھ رہتی ہے دعا معصومہ قم کی
اگر پوچھیں رضا تیری رضا کیا ہے تو کہہ دوں گا
مجھے خدامی کر دیجے عطا معصومہ قم کی
تیری تعویز تربت پر رکھا قرآن کہتا ہے
تلاوت کر رہی ہے انما معصومہ قم کی
کریموں میں کریمہ اور معصوموں میں معصومہ
خصوصیت ہے یہ زینب کی یا معصومہ قم کی
نزول آیہ تطہیر ثانی ہو گیا ہوتا
ردا جو اوڑھتے مولا رضا معصومہ قم کی
سر زہرا سے آئی تھی ردائے ثانی زہرا
سر زینب سے آئی ہے ردا معصومہ قم کی
اجالے میرے پیچھے پیچھے خود چلتے چلے آئے
جلا آیا تھا چوکھٹ پر دیا معصومہ قم کی
در زہرا پہ ہیں ماتم کی یہ پابندیاں جب تک
عزا زہرا کی ہے تب تک عزا معصومہ قم کی
فرشتے میری جانب سے ادا کرتے رہے سجدے
ثنا جب تک حسن کرتا رہا معصومہ قم کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.