Shah Aa Gaye Mashk Aa Gayi Abbas Na Lotay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
شہ آ گئے مشک آ گئی عباس نہ لوٹے
مقتل کی زمیں بھا گئی عباس نہ لوٹے
اس شان سے مقتل کو سدھارا تھا علمدار
اعدا کی نظر کھا گئی عباس نہ لوٹے
جب تیر چلا بہہ گیا سب مشک سے پانی
عباس کو شرم آ گئی عباس نہ لوٹے
رونے کے لئے لاشہ شبیر پہ رن میں
فردوس سے ماں آ گئی عباس نہ لوٹے
خیموں میں لگی آگ تو عمو کو بلانے
معصوم سکینہ گئی عباس نہ لوٹے
حد ہو گئی بھائی کو منانے لب ساحل
خود ثانی زہرا گئی عباس نہ لوٹے
کیا جانے یہ کیوں روٹھ گئے کہتی تھی زینب
رخصت کی گھڑی آ گئی عباس نہ لوٹے
بہتا ہوا کانوں سے لہو سوکھے ہوئے لب
دکھلانے سکینہ گئی عباس نہ لوٹے
دیتی رہی آواز پہ آواز سکینہ
آخر کو قضا آ گئی عباس نہ لوٹے
پانی کے لیے مشک و علم لے کے گئے تھے
دن ڈھل گیا رات آ گئی عباس نہ لوٹے
جاگے تھے کئی شب کے کئی دن کے تھے پیاسے
عباس کو نیند آ گئی عباس نہ لوٹے
زینب کی فغاں مقتل شبیر میں یاور
ہر ایک کو تڑپا گئی عباس نہ لوٹے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.