Haq Hai Ya Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
علی خدا و محمد کے بعد سب سے بلند
یہ میرے ذہن کی حد ہے مگر پتا بھی نہیں
علی شعور کی سرحد میں آ سکا بھی نہیں
یہ انتہائے علی ہے کہ انتہا بھی نہیں
علی سے حشر میں اللہ خود یہ کہہ دے گا
کوئی تیرا بھی نہیں ہے تو پھر میرا بھی نہیں
تمام مشکلیں حل ہو گئیں ہیں لمحوں میں
ابھی میں سوچ رہا تھا علی کہا بھی نہیں
اندھیری قبر میں یہ سوچنا کہ اجر رسول
وہاں دیا بھی نہیں ہے یہاں دیا بھی نہیں
تیرا لباس شریعت ولا کے دھاگے سے
اگر سلا بھی نہیں ہے تو پھر صلہ بھی نہیں
صدائے خم پہ جو لبیک کہہ نہیں سکتا
اسے سدا کے لیے پھر کوئی صدا بھی نہیں
علی ولی کے عدو اور کیا سزا ہو تجھے
نماز پڑھ بھی رہا ہے مگر ادا بھی نہیں
بغیر عشق علی تو نے اس زمانے میں
طویل عمر گزاری مگر جیا بھی نہیں
عجیب مرض ہے بغض علی ولی جس میں
کوئی دوا بھی نہیں ہے کوئی شفا بھی نہیں
پتہ چلے گا یہ محشر میں مولوی جی کو
عمل ہزار کیے اور کچھ کیا بھی نہیں
جسے علی کی محبت پہ موت آئی ہے
مزہ یہ ہے کہ وہ مر بھی گیا مرا بھی نہیں
یہ ایک دو ہیں کہ دو ایک دیکھ پردے میں
کہ فیصلہ بھی نہیں اور فاصلہ بھی نہیں
علی ولی کی محبت ملی نہیں جس کو
وہ پارسا بھی ہے اگر تو پار سا بھی نہیں
علی کے پیار کی آتش میں آدمی کا بدن
اگر جلا بھی نہیں ہے تو پھر جلا بھی نہیں
یہ معجزہ ہے، کرامت ہے، بے نیازی ہے
علی خدا بھی لگے ہے مگر خدا بھی نہیں
کفن میں غازہ خاک شفا تیرے منہ پہ
اگر ملا بھی نہیں ہے تو کچھ ملا بھی نہیں
کروڑ مانگنے والے کروڑ بار بھی لیں
حسین وہ ہے کہ جس نے کبھی گنا بھی نہیں
تمہارے کان نے حکم رسول من کنت
سنا نہیں ہے تو پھر لائق ثناء بھی نہیں
تیرے عمل کے صحیفوں میں ابن زہرا پہ
اگر بکاء بھی نہیں ہے تو پھر بقا بھی نہیں
اسیر الفت اولاد مصطفی شوکت
کوئی رہا بھی نہیں ہے تو پھر رہا بھی نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.