Aankhon Mein Dil Liye Huay Sarkar Raat Din
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
آنکھوں میں دل لیے ہوئے سرکار رات دن
یا مہدی منتظر ہیں عزادار رات دن
ان کا ہی خواب دیکھتے ہیں سوتے جاگتے
آنکھیں ہماری رہتی ہیں بیدار رات دن
زنجیریں ہاتھ میں لیے ہم سارے ماتمی
ہیں نصرت امام کو تیار رات دن
جس دن بھی کوئی مجلس و محفل نہ ہو سکی
اپنی حیات کے ہیں وہ بیکار رات دن
وہ بھی لباس غم میں ہے کافر کہو اسے
شیعوں کی طرح کعبے کی دیوار رات دن
پنجہ بتا رہا ہے علم پر جہان کو
پہرے پہ آج بھی ہے علمدار رات دن
بغض علی میں روزہ تہجد کرے ہے جو
وہ ہو رہا ہے اور گنہگار رات دن
اس میں ملا کے اشک عزا سب ملائکہ
کوثر کو کر رہے ہیں مزے دار رات دن
ثقلین بڑھتا جاتا ہے جتنا بھی انتظار
اتنا ہی بڑھ رہا ہے میرا پیار رات دن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.