Hai Rahat e Jaan Rooh e Risalat Meri Beti
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajih Hasan Zaidi
ہے راحت جاں روح رسالت میری بیٹی
خالق نے ہے یوں بھی میری توقیر بڑھائی
بابا مجھے خود فاطمہ زہرا نے کہا ہے
دراصل یہ منصب تو رسالت سے بڑا ہے
ہے میرے فضائل میں فضیلت یہ انوکھی
دربار خلافت میں سند مانگنے والے
گر چاہنے والے تھے تو کیوں بھول گئے تھے
بی بی کی وراثت پہ سند اتنی تھی کافی
کلمہ ہو اذاں ہو وہ تشہد کہ اقامت
جس جا بھی بیاں ہو گی محمد کی رسالت
یہ سوچ کے دو میری رسالت کی گواہی
مشکل میں اسی نام کی تسبیح پڑھا کر
دو رکعتیں پھر ہدیہ زہرا بھی ادا کر
اب مانگ خدا سے تو خدائی بھی ملے گی
اے مومنوں ہرگز نہ میری بات بھلانا
اک خمس ادا کرنا ہے اک اشک بہانا
واجب ہیں یہ دونوں نہیں دونوں کی معافی
ہر دشمن زہرا پہ سدا کرتا ہوں لعنت
محسن میں امانت میں کروں کیسے خیانت
اس کار عداوت میں ہے خالق کی رضا بھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.