Wazifa Mola Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir, Sajjad Naqvi
شام و سحر ہے میرے لبوں پر بس یہ وظیفہ مولا رضا
مولا رضا یا مولا رضا یا مولا رضا یا مولا رضا
تیری ضمانت میں رہتا ہوں مجھ کو کسی کا خوف نہیں
باندھ رکھا ہے میں نے تیرے نام کا سکہ مولا رضا
اسکی نظر ویراں ہو جائے یہ تو کبھی ممکن ہی نہیں
جس کی آنکھوں میں بس جائے آپ کا روضہ مولا رضا
چھوڑ کے آپ کے روضے کو جاتے ہیں مسلماں کعبے کو
جب کے ہے کعبے کا کعبہ آپ کا روضہ مولا رضا
خادم کعبہ اور امام کعبہ سے بھی بڑھ کر ہے
آپ کے در پر بیٹھے ہوئے دربان کا رتبہ مولا رضا
عرش علا کے باشندے ہوں یا کہ فرش کے باشندے
کھاتے ہیں سب آپ کے دستر خوان کا صدقہ مولا رضا
پوچھا کسی نے فرش زمیں پر خلد کہاں پر اتری ہے
دے دیا میں نے فورا ہی مشہد کا حوالہ مولا رضا
آپ کا رتبہ آپ کی عظمت اہل ماتم جانے ہیں
کیا جانے درباری ملا آپ کا رتبہ مولا رضا
میر انیس، فرزدق، دعبل جس منصب پر فائز ہیں
میر حسن کو بھی ہو عطا وہ منصب اعلی مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.