Aye Zamin e Ahoo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آہو کی طرح ہر گھڑی ضامن ہے میرا تو
واللہ وہ اک لمحے میں یوسف کو بھلا دے
انگشت کے بدلے میں وہ سر اپنا کٹا دے
مل جائے زلیخا کو اگر آپ کی خوشبو
بس اس میں امیری و غریبی کا نہیں ہے
توحید کی مانند مجھے اس کا یقیں ہے
مشہد وہی جاتا ہے بلاتا ہے جسے تو
میں قبر میں گر اپنا تعارف نہ کراتا
مداح ہوں تیرا میں اگر یہ نہ بتاتا
ہوتی نہ کبھی ختم ملائک کی من و تو
نہ سر کی سمجھ ہے نہ کسی راگ کی مولا
سب ہے تیری دہلیز کے ذروں کا یہ صدقہ
کہتے ہیں جو سب ہے میری آواز میں جادو
حق آپ کی مدحت کا ادا کیسے کروں میں
کس طرح بھلا دوسرا قرآن لکھوں میں
آتی نہیں جب مجھ کو ابھی ٹھیک سے اردو
وہ صحن مسیحا ہے کہ ہے صحن شفاء کا
میں نے وہاں خود اپنی نگاہوں سے ہے دیکھا
زائر تیرا واں موت کو کر لیتا ہے قابو
کھل جائے گا دنیا پہ تیرے میر کا رتبہ
ہو جائے گا معلوم کہ بندہ ہوں میں کس کا
آئے گی میری قبر سے جس دم تیری خوشبو
محسوس یہ ہر بار میرے دل نے کیا ہے
مولا تیرے دربار کی تاثیر جدا ہے
ہوتی ہے خوشی اور کبھی آ جاتے ہیں آنسو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.