Sakhi Abbas Ka Roza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
وفا کا قبلہ و کعبہ سخی عباس کا روضہ
زمیں پر جنت زہرا سخی عباس کا روضہ
جھکائے سر جہاں جبریل ہیں حاضر غلامی کو
جہاں پر انبیاء ہر روز آتے ہیں سلامی کو
ہے ایسی شان کا روضہ سخی عباس کا روضہ
چپہ کربلا کا مجھ کو فخر طور لگتا ہے
ہر اک ذرہ وہاں کی خاک کا پر نور لگتا ہے
کہیں یہ دیکھ کے موسی سخی عباس کا روضہ
یقینا چھوڑ کے جنت اسے مسکن بناتے ہیں
محمد سے محمد تک سبھی ہر روز آتے ہیں
ہے اہلبیت کا خیمہ سخی عباس کا روضہ
بریدہ بازوؤں سے کون ہے مصروف پہرے میں
بتانا ہے زمانے کو ہے دریا کس کے قبضے میں
بنا ہے یوں لب دریا سخی عباس کا روضہ
تھکن کا ذکر نہ شکوہ مسافت کا کیا میں نے
میرے اشکوں نے پہلے بعد میں سجدہ کیا میں نے
تکلم میں نے جب دیکھا سخی عباس کا روضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.