Jab Imam Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
حال غم سنائیں گے جب امام آئیں گے
زخم دل دکھائیں گے جب امام آئیں گے
محفلیں جمائیں گے جب امام آئیں گے
بام و در سجائیں گے جب امام آئیں گے
جشن ہم منائیں گے جب امام آئیں گے
زخم ہیں ابھی تازہ مکہ اور مدینہ کے
شام و کوفہ کرب و بلا ہم بھلا نہیں سکتے
از سقیفہ تا ایں دم غیر سے نہیں پہنچے
جتنے دکھ اٹھائے ہیں ہم نے کلمہ گویوں سے
ایک اک چکائیں گے جب امام آئیں گے
یہ ہماری مکر و ریا شاطرانہ عیاری
کیا ہمارے نوحوں سلام اور یہ عزاداری
کتنا ہے خلوص ان میں کس قدر ریا کاری
کیا امام کی خاطر ہم نے کی ہے تیاری
کیسے منہ دکھائیں گے جب امام آئیں گے
العجل جو کہتے ہیں آ گئے تو کیا ہوگا
کیا ہے اپنی تیاری پیش ہم کریں گے کیا
سبط جعفر اپنا تو کل یہی ہے سرمایہ
حمد و نعت و سوز و سلام اور منقبت نوحہ
ہم یہی سنائیں گے جب امام آئیں گے
موت ان کے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت سے کیا خطر موت سے کیا حذر
اس سے بچنا بھی کیا آ گئی آ گئی
غسل میت نہ کہنا مرے غسل کو
اجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آ گئی
مجھے کوئی غم نہیں ہے مگر اے حسین تیرا
میری فکر کی ہے منزل سفر اے حسین تیرا
اے جناں کے شہزادے تو زمیں پہ آ گیا کیوں
کہ مسلسل ابتلا ہے سفر اے حسین تیرا
نہ دوبارہ حاضری گر ہو نصیب سبط جعفر
کہ پھر اس کی سمت سے ہو گزر اے حسین تیرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.