Noor e Khuda Hai Asghar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
منفرد معجزہ نور خدا ہے اصغر
چھ مہینوں میں رسولوں سے بڑا ہے اصغر
تو نے تو پاؤں زمیں پر نہیں رکھے لیکن
تیرے پیروں پے یہ اسلام کھڑا ہے اصغر
یہ بتانے کو کہ بیعت نہیں کرتے ہم لوگ
مٹھیاں بھینچ کے میداں کو چلا ہے اصغر
آ کے دیوار حرم چوم لے سینہ میرا
دل کے گہوارے میں مہمان ہوا ہے اصغر
چودہ صدیوں سے حکومت نہیں بدلی اسکی
آج تک ملک تبسم کا خدا ہے اصغر
ضم ہوئی اسطرح دادا کی شجاعت اس میں
میں نے لکھا تھا علی اور پڑھا ہے اصغر
اسکو کہتے ہیں حقیقت میں شہادت کا اثر
گردنوں پر میرے بچوں نے لکھا ہے اصغر
تتلیاں شاخ گلستاں سے جو لپٹی ہیں بلال
ایسا لگتا ہے کے پھولوں پے لکھا ہے اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.