Zamana Rasool Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
گن کیوں نا گائے آج زمانہ رسول کا
دنیا کو پالتا ہے گھرانہ رسول کا
اک لامکاں کی وسعت امکاں بتا گیا
معراج شبجات پہ جانا رسول کا
سب کو بتا رہا ہے ولایت کی منزلت
کاندھوں پہ مرتضی کو اٹھانا رسول کا
تاریخ کی نگاہ نے محفوظ کر لیا
بحر مدد علی کو بلانا رسول کا
وہ ہے گدائے فاطمہ جس جس کو یاد ہے
دروازے بتول پہ آنا رسول کا
پاکیزگی لہو کی بڑھاتا ہے باخدا
صدقہ کہیں بھی جب ملے کھانا رسول کا
پہرے لگا رہے ہیں سر جنت البقیع
جو نام چاہتے ہیں مٹانا رسول کا
ہے پنجتن کے عشق کی صورت میں جلوہ گر
یاسر رضا کے دل میں خزانہ رسول کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.