Chashm e Bad Door
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajihi Hasan Zaidi
کی زیارت جو علی کی تو محمد نے کہا چشم بد دور
ہو مبارک ہو چچی بنت اسد شیر خدا چشم بد دور
آج کعبے میں محمد کا وصی آیا ہے
دین کی شان ہے اسلام کا سرمایہ ہے
نظر بد سے اسے دور رکھے میرا خدا چشم بد دور
بولیں یہ بنت اسد دیکھیں رسول دو سرا
جانے کیوں آنکھ نہیں کھولتا بھائی تیرا
عمر لگ جائے میری جیتا رہے لال میرا چشم بد دور
بڑھ کے آغوش میں حیدر کو لیا آقا نے
کھول دیں آنکھیں اسی وقت علی مولا نے
کہہ اٹھیں دیکھ کے یہ بنت اسد صل علی چشم بد دور
پھر نبوت نے امامت کی بلائیں لے لیں
یہ کہو بھائی نے بھائی سے دعائیں لے لیں
فرش سے عرش تلک گونج اٹھی ایک صدا چشم بد دور
السلام اے شہہ ابرار علی نے کہہ کر
حیثیت اپنی عیاں کر دی صحیفے پڑھ کر
چشم حیرت نے کئی دیر قصیدہ یہ پڑھا چشم بد دور
منہ میں حیدر کے محمد نے رکھی اپنی زباں
چشمہ علم سے سیراب ہوئے شاہ زماں
نور سے نور ملا پھیل گئی حق کی ضیاء چشم بد دور
چوتھے دن آئے علی خانہ رب سے باہر
مجمع طالب دیدار اتارا یاسر
عین اللہ، اسد اللہ، علی وجہ اللہ چشم بد دور
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.