Ali Ka Sajda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
خدا کی عظمت بتا رہا ہے علی کا سجدہ
جہاں کو شر سے بچا رہا ہے علی کا سجدہ
کوئی تو ہے جو وحی نبی پر اتارتا ہے
کوئی تو ہے جو مزاج گن کو ابھارتا ہے
وہی خدا ہے جتا رہا ہے علی کا سجدہ
جو بے عقیدہ دلوں کی توقیر بن گیا ہے
جو مشرکوں کے ذہن میں تعمیر ہو گیا ہے
ہر ایسے بت کو گرا رہا ہے علی کا سجدہ
چلو کے خیرالعمل کی خاطر قدم بڑھاؤ
اگر ہو عاشق علی ولی کے تو جلد آؤ
کہ مسجدوں میں بلا رہا ہے علی کا سجدہ
جو اپنے ذہنوں کی خود سری پر اڑے ہوئے ہیں
علی کی سیرت کے جو مقابل کھڑے ہوئے ہیں
انہیں حقیقت دکھا رہا ہے علی کا سجدہ
سنو کے تاریخ بھی صدائیں لگا رہی ہے
دلیل فزت و رب الکعبہ بتا رہی ہے
نصیریت کو مٹا رہا ہے علی کا سجدہ
ہلاک کر دے گی تجھ کو تیری یہ بے نیازی
تیرے عقیدے سے میرا مولا نہیں ہے راضی
تو جان کر بھی بھلا رہا ہے علی کا سجدہ
برا لگے تو لگے اے یاسر رضا کسی کو
لکھا وہی ہے پسند جو ہے علی ولی کو
نظر سے پردے اٹھا رہا ہے علی کا سجدہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.