Ashab e Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
اے زمیں باعث تکریم ہیں اصحاب علی
اے بشر لائق تعظیم ہیں اصحاب علی
حسن و کردار کی تقسیم ہیں اصحاب علی
فرد ہوتے ہوئے تنظیم ہیں اصحاب علی
ان کو میں کیسے کہوں بجھتے ستاروں کی طرح
مجھ کو لگتے ہیں یہ قرآن کے پاروں کی طرح
وہ جو فخر بشریت ہو وہی ہے انساں
جس کے کردار کو جب دیکھے تو خوش ہو رحماں
دسویں درجے پہ نظر آتی ہو سطح ایماں
ایسی منزل پہ نظر آئے جناب سلماں
جب وہ نعلین علی چومنے کو جھک جاتا ہے
مجھ کو سلمان سلیمان نظر آتا ہے
خم میں عمار نے من کنت کا پیغام سنا
جب تلک جیتا رہا ذکر غدیر اس نے کیا
مر کے بھی دے گیا صفین کے باغی کا پتہ
ہم کو عمار کی سیرت سے یہی درس ملا
مرتے مرتے جو زباں نام علی لیتی ہے
موت ایسوں کو بھی جینے کی دعا دیتی ہے
ایک میثم کہ جو تھا مولا علی کا شیدا
جس نے میدان خطابت کو نیا رنگ دیا
بے زباں ہوتے ہوئے گفتگو کرتا ہے خدا
بے زباں ہو گیا میثم بھی سر دار جفا
یہ ہے میثم یہ زباں کٹنے سے کب ڈرتا ہے
یہ تو خالق کی طرح ذکر علی کرتا ہے
ان کا کردار مورخ جونہی دکھلاتا ہے
کوئی یوسف کوئی ہارون نظر آتا ہے
جب میرا طائر فکر ان کی طرف جاتا ہے
آ کے واپس وہ میرے قلب سے فرماتا ہے
شکل انساں میں یہ انوار جلی ہو جاتے
ختم ہوتی نہ نبوت تو نبی ہو جاتے
ذکر اصحاب علی دل میں سماتا جائے
لکھے ماجد تو وجیہہ اس کو سناتا جائے
ذکر ایسے ہی وفاداروں کا لکھا جائے
تذکرہ لب پے کسی غیر کا کیوں آ جائے
یہ سدا پیچھے پیمبر کے رہے آگے نہیں
اور کبھی جنگ کا موقع ہو تو یہ بھاگے نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.