Masooma e Qum Ki Azmat Kya Kare Koi Bayaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
معصومہ قم کی عظمت کیا کرے کوئی بیاں
اس کی چوکھٹ پر پئے سجدہ ہے جھکتا آسماں
فاطمہ ہے نام اور سیرت میں بھی ہیں فاطمہ
ثانی دنیا میں کوئی معصومہ قم کا کہاں
آپ کا روضہ جو دیکھا پا لیا بے حد سکوں
کوئی خواہش نا رہی بس اب نکل جائے یہ جاں
آپ کی مدحت جو چھیڑی خوش ہوئے کچھ اور کہیں
جل گئے دل اتنے کے اٹھنے لگا بی بی دھواں
شہزادی حاجتیں دل میں لیے آیا ہوں میں
مجھ کو گھیرے ہے مصیبت دیجئے بی بی اماں
موسی کاظم کی دختر کر کرم افراز پر
خادم حرم رضا اس کو کہے ہر اک زباں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.