Areeza Pani Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
اس بار بھی میں نے بھیجا ہے سرکار عریضہ پانی پر
ہے مجھ کو یقیں پہنچے گا تیرے دربار عریضہ پانی پر
جس طرح کوئی گھر والوں کو خط میں احوال بتاتا ہے
اس طرح تجھ کو بھیجتے ہیں حبدار عریضہ پانی پر
موقوف نہیں چودہ شعباں جب چاہو جہاں چاہو لکھو
یہ کس نے کہا لکھ کر رکھ دو اک بار عریضہ پانی پر
گر غور کرو یہ معجزہ ہے جس پار نا کوئی جا پایا
اس پار سے چل کر جاتا ہے اس پار عریضہ پانی پر
اے مولا تمہاری غیبت کے قائل تو سبھی ہیں تقریبا
کرتے ہیں روانہ بس شہ کے غمخوار عریضہ پانی پر
طوفان پلٹنے لگتے ہیں خود لہریں حفاظت کرتی ہیں
جب بہتا ہے ہو جاتا ہے مختار عریضہ پانی پر
آجائینگے جب غیبت سے میرے مولا تو وجیہہ، یاسر ہم بھی
ہر سال لکھیں گے بشکل اشعار عریضہ پانی پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.