Ya ali ya fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Safdar Abbas
میرا سکون بولتا ہےکبھی جنون بولتا ہے
عزا جو ہے ہمارا ورثہ کبھی یہ خون بولتا ہے
یہ ماہ محرم کا ہشم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا غم زندہ رہے گا
یا علی یا فاطمہ
ہم اہلِ عزا حق کے طرفدار رہیں گے
بس آپ کے بچوں کے وفادار رہیں گے
ہم مجلس و ماتم کے طلبگار رہیں گے
غازی کا الم لے کے علمدار رہیں گے
ماتم کی فضاؤں میں الم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
زہنوں پہ اثر کرتا رہے گا غم شبیر
نسلوں میں سفر کرتا رہے گا غم شبیر
دل بار دگر کرتا رہے گا غمِ شبیر
ہر قلب میں گھر کرتا رہے گا غمِ شبیر
اس قوم پہ غازی کا کرم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
غافل غمِ شبیر سے اک پل نہیں ہونگے
باطل کے کبھی خواب مکمل نہیں ہونگے
یہ ہاتھ جو ماتم کو اٹھے شل نہیں ہونگے
یہ مانا کہ ہم آج ہیں پر کل نہیں ہونگے
قایم سے بھرم سے یہ بھرم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
ہم ذہنوں سے عاشور اترنے نہیں دینگے
ہم مقصد شبیر کو مرنے نہیں دیںگے
تسبیح عزا جو ہے بکھرنے نہیں دیںگے
اب ظلم سے ٹکراینگے دھرنے نہیں دینگے
یہ ذکر شہنشاہِ امم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
ہر برس اربعیں عاشور منانے کے لئے
کربلا جاینگے ہم فرش بچھانے کے لئے
جو لہو پر ہے وہی قرض چکانے کے لئے
حرم شاہ میں خوں اپنا بہانے کے لئے
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
بھول سکتے ہی نہیں عصر کا ہنگام کبھی
حلق شبیر پہ جس وقت چلی کند چھری
سرخ آندھی کا وہ چلنا وہ قیامت کی گھڑی
گونج اٹھی غم کی اذاں ہر طرف آگ دھواں
کر رہی تھی یہ فغاں قبر بے شیر پہ یہ ماں
یہ غم علی اصغر کی قسم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
آوازِ عزادار ہے ماننسا حسینا
دل مالی گفتار ہے ماننسا حسینا
مظہر بھی دلفگار ہے ماننسا حسینا
صفدر کا یہ اظہار ہے ماننسا حسینا
حق بات جو لکھے وہ قلم زندہ رہے گا
بس آپ کے شبیر کا۔۔۔
یا علی یا فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.