Alam Abbas Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
آج بھی سب سے نمایا ہے علم عباس کا
دیکھ لو دنیا پہ چھایا ہے علم عباس کا
لوگ میلوں دور سے پہچان لیں گھر کو میرے
اس لیے گھر پہ سجایا ہے علم عباس کا
یوں لگا جیسے اٹھا لی کائنات کبریا
ہاتھ میں جب بھی اٹھایا ہے علم عباس کا
کوئی پرچم بھی ہماری آنکھ کو بھاتا نہیں
ذہن میں اپنے سمایا ہے علم عباس کا
خواب دیکھا ہے یہ میں نے رب اسے تعبیر دے
چاند پر جا کے لگایا ہے علم عباس کا
یہ جو سیہون میں لگا ہے لعل کے دربار پر
تیر کر پانی پے آیا ہے علم عباس کا
کیا انوکھا تمغہء جرات ملا ہے خلد میں
سب شہیدوں نے اٹھایا ہے علم عباس کا
فکر کیا یاسر رضا سورج سوا نیزے پے ہو
اپنے حق میں بحر سایا ہے علم عباس کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.