Jafar ne lahoo ugla hui surkh qaba hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Musafir e Shaam Party
جعفر نے لہو اگلا ہوئی سرخ قبا ہے
ہائے زخم دل زہرا ہرا پھر سے ہوا ہے
کٹ کٹ کے جگر دہن میں مولا کا ہے آیا
صادق کو صداقت کا صلہ زہر ملا ہے
منصور کو ورثے میں ملی ظلم کی توفیق
مظلوم کو حصے میں فقط کرب و بلا ہے
چادر میں گلا باندھ کے دربار بلایا
باقر کا پسر وقت کا سجاد بنا ہے
دربار میں یاد آتے رہے شام کے منظر
عابد کی غریبی پہ لہو روتا رہا ہے
ہے خاک بسر چاک گریبان جو کاظم
سیدانیوں کے سر پہ یتیمی کی ردا ہے
اک بار ہے پھر گھر میں نبی زادی کے ماتم
اک اور جنازہ سر دہلیز رکھا ہے
زہرا کے چمن لٹنے کا غم پایا ہے صفدر
ماتم کے سوا دہر میں کیا باقی بچا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.