Dil Mehdi Mein Jis Gham Ki Har Ik Lamha Hararat Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Miran Bahadur Party Sialkot
دل مہدی میں جس غم کی ہر اک لمحہ حرارت ہے
ہاں اس کا اک پہلو تربت زہرا کی غربت ہے
اجالے روضہ سرور کے رو رو کر یہ کہتے ہیں
اندھیرا قبر زہرا پر ہو یہ کیسی قسمت ہے
جفا کے تازیانوں نے یہ اس کا ہاتھ توڑا ہے
کہ جس کے ہاتھ میں روز قیامت کی شفاعت ہے
در زہرا جلانے والے یہ بے خوف کہتے تھے
محمد کا یہاں رکنا یہ اک جھوٹی روایت ہے
مقام فاطمہ کیا ہے فدک یہ جان کر چھینوں
زمانے کی جو رحمت ہے یہ اس رحمت پہ رحمت ہے
نصاری نے ردا دی تم مگر دربار نبوی میں
مسلمان ہو کے جھٹلاتے رہے زہرا کو حیرت ہے
محمد کے وفادارو ذرا لو نام قاتل کا
چھپانا قاتل زہرا یہ اللہ سے بغاوت ہے
بنانا اور مٹانا کہتا ہے چالیس قبروں کا
سوا حیدر خبر کس کو کہاں زہرا کی تربت ہے
کوئی ورثہ نہیں تھا اور نہ زہرا مانگنے آئیں
یہ کہیں ماؤں کے بچوں میں ہی کہنے کی جرات ہے
کوئی مہدی کو پرسہ دے کوئی اشک لہو روئے
عزادارو شکستہ پہلو زہرا کی شہادت ہے
بھرے دربار میں اس کو رلا ڈالا ہے غاصب نے
کہ جس کی جون معصومین پر واجب اطاعت ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.