Kufa Ujar Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Faheem Ali
کوفہ اجڑ گیا وا مصیبتا کوفہ اجڑ گیا
زخمی ہوئے علی ہے شور جابجا
زہرا کے گھر میں کیسی قیامت گزر گئی
زینب نے جب سنا تو وہ غش کھا کے گر گئی
بابا کے غم سے ہو گئے بے حال مجتبی
روزے میں روزے دار کو مارا نماز میں
جبریل دیکھ کے یہ پکارا نماز میں
کعبے کا کعبہ ڈھا دیا کیسا ستم کیا
جراح سر کو پیٹ کے بولا یہ برملا
سر سے لہو امام کے رکتا نہیں بھلا
ملجم پہ بے شمار کے جس نے ہے کی جفا
کیسے سنبھالے دیکھیے شبیر کو حسن
کیسے سنبھالے دیکھیے ہمشیر کو حسن
یارب علی کا لال حسن کیا کرے بھلا
عباس باوفا کو قرار آئے کس طرح
ہائے لحد میں روتی ہے اس غم سے فاطمہ
بابا حسن حسین کا دنیا سے چل بسا
تابوت میرے مولا کا آئے گا جس گھڑی
ہوں گے حسن حسین بھی تابوت کے قری
سب مل کے پرسہ دارو دو پرسہ امام کا
دیکھو کے عرش فرش فضا ہے یہ سوگوار
مومن کے دل کو کیسے بھلا آئے گا قرار
بالوں کو کھولے آئی ہے مجلس میں فاطمہ
کامی کو اذن دیجیے اے والیء نجف
اور ساتھ میں فہیم کو بھی بخش دے شرف
دونوں کو جلد روضے کی ہو حاضری عطا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.