Baqir ke laadle ka taboot utha hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Hasan Sadiq
باقر کے لاڈلے کا تابوت اٹھا ہے
بتلاؤ مسلمانوں کیا اس کی خطا ہے
قربی سے مودت کی یہ تفسیر ہے کیسی
لکھی ہے تم نے ظلم کی تحریر یہ کیسی
کیا خوب دیا تم نے رسالت کا صلہ ہے
فرمان محمد کو ہے کیوں تم نے بھلایا
کیوں احمد مرسل کو ہے تم نے رلایا
کی تم نے محمد سے یہ کیسی وفا ہے
کاظم کی یتیمی پہ روتے ہیں دو جہاں
مسموم کی میت پہ زہرا کی ہے فغاں
ہر سو دہر میں ماتم جعفر کی صدا ہے
اے کلمہ گو خدا کا کچھ خوف تو کرو
نہ ڈھاؤ ستم اس پہ ایسے ستم گرو
تربت سے محمد کی یہ آئی صدا ہے
بولو خاموش کیوں ہو قرآں کے قاریو
اس بات کا خورشید کو للہ جواب دو
کس جرم میں معصوم کو ہائے زہر دیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.