Jafar Ka Janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Mesum Abbas
کاظم اٹھا رہے ہیں جعفر کا جنازہ
ہائے حسین کہہ کر آنسو بہا رہے ہیں
منصور نے غذا میں زہر جفا دیا تھا
مظلوم کے بدن پر جس کا اثر ہوا تھا
افلاک سے ملائک پرسے کو آ رہے ہیں
تابوت کو اٹھا کر جتنے قدم بڑھائے
ہر اک قدم پہ ان کو سجاد یاد آئے
عابد کی بے بسی کا نوحہ سنا رہے ہیں
حیدر سے دشمنی یہ اب تک نہیں رکی ہے
مولا حسن سے لے کر جعفر تک آ گئی ہے
ہر اک چراغ زہرا ظالم بجھا رہے ہیں
نکلا دہن سے باہر ہائے جگر جو کٹ کر
خوں رنگ ہو گیا تھا مولا کا میرے بستر
منظر یہ اہل دل کے دل کو دکھا رہے ہیں
جعفر کے ذہن میں بھی کاظم کا ہے جنازہ
میت اٹھانے والا وارث کوئی نہ ہوگا
زیر کفن بھی جعفر خوں روتے جا رہے ہیں
اولاد سیدہ میں ایسا ہے یہ جنازہ
جس میں مدینے والے دینے کو آئے پرسہ
اہل مدینہ سارے یہ غم منا رہے ہیں
سلمان اور میثم دیکھا یہ خواب اکثر
بعد ظہور مولا مہدی بقیع میں آ کر
زہرا کا اور ان کا روضہ بنا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.