Zainab ke sar se utha Maula Ali ka saya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
زینب کے سر سے اٹھا مولا علی کا سایہ
اجڑا ہوا ہے کوفہ ویراں ہے گھر خدا کا
کعبے میں ہے ولادت مسجد میں ہے شہادت
کس نے یہ اوج مولا تیرے سوا ہے پایا
ماتھے پہ ضرب کھا کر جب خون میں ہوئے تر
حیدر کے لب پہ آیا فزت بہ رب کعبہ
مرقد میں مصطفی بھی نوحہ کناں ہیں لوگو
بقیعہ میں رو رہی ہیں ہائے جناب زہرا
مولا نے کی وصیت شبیر کا اے زینب
ہے ساتھ ہر قدم پر بیٹی تمھیں نبھانا
ملجم کے بیٹے تجھ پر اللہ کی ہو لعنت
پہلا دیا امامت کا تو نے ہے بجھایا
لے کر علی کی میت جوں گھر سے نکلے بیٹے
سیدانیاں یوں بولیں نا جاؤ چھوڑ بابا
افراز کا یہ پرسہ کر لیں قبول بی بی
تیرے پدر کا بی بی تاحشر غم رہے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.