Khoon e Haider
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas Naqvi
بہتا ہے خون حیدر کوفے میں کربلا میں
زہرا کا گھر لٹا ہے ہائے راہ خدا میں
اک فجر پر ہے سجدہ اک سجدہ عصر پر ہے
اک سمت پر ہے بیٹا اک سمت پہ پدر ہے
کیا فرق ہے بتاؤ دونوں پہ اس جفا میں
کوفے میں مرتضی کی بیٹی پہ ہے یتیمی
شبیر کی یتیمہ کرب و بلا میں اجڑی
ہیں زینب و سکینہ اک درد کی فضا میں
کلثوم اور زینب پڑھتی رہی ہیں نوحہ
بابا کو زخمی دیکھا بھائی کو زخمی دیکھا
منظر ہے ایک جیسا اس دہر بے وفا میں
معلوم تھا علی کو سجدہ نہ ہوگا پورا
سرور کو بھی پتا ہے اب آخری ہے سجدہ
سر کو جھکایا پھر بھی تعظیم کبریا میں
قاسم کے ہوں وہ ٹکڑے یا ہو گلوئے اصغر
اکبر کا ہو وہ سینہ یا بازوئے دلاور
عمران کا خوں بہا ہے ہائے بغض مرتضی میں
سلمان اور میثم تاریخ ہے بتاتی
گزری ہے زندگی بس اولاد سیدہ کی
ماتم میں مرتضی کے شبیر کی عزا میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.