Watan ki yaad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
یاد آتی ہے وطن کی یاد آتی ہے
محرم میں ہمیں اپنے وطن کی یاد آتی ہے
کرے کس سے گلا پردیس میں اے فاطمہ زہرا
محرم میں ہمیں اپنے وطن کی یاد آتی ہے
اے بی بی مجلس و ماتم کا موسم آنے والا ہے
تڑپتے ہیں کہ اب ماہ محرم آنے والا ہے
گھٹن ہوتی ہے اس پردیس میں اب دل نہیں لگتا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
صدا جب مجلس و ماتم کی ان کانوں میں آتی ہے
وطن کی یاد ہمکو خون کے آنسوں رلاتی ہے
تڑپ جاتا ہے دل تنہائیوں میں ہم غریبوں کا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
مناے کس طرح یہ غم بہت مجبور ہے بی بی
پھٹا جاتا ہے دل اپنے وطن سے دور ہے بی بی
لبوں پر دم بہ دم آتا ہے شہزادی یہی فقرہ
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
کرے بھی کس طرح کھل کر شہ والا کا ہم ماتم
مناے کس طرح پردیس میں ان بے کسوں کا غم
وہ گھر زندان لگتا ہے جہاں ماتم نہیں ہوتا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
تمنا تھی کہ گھر جا کر عزاخانہ سجاینگے
الم عباس کا خود اپنے ہاتھوں سے اٹھاینگے
چڑھاینگے جری کی مشک پر پھولوں کی کا ایک سہرا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
زیارت کے لئے عاشور کی شب ہم نکلتے تھے
تو اپنے گاؤں کے ہر تعزیہ خانے میں جاتے تھے
کچھ اس انداز سے دیتے تھے ہم مظلوم کو پرسہ
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
پلاتے تھے جو ہم نام سکینہ پر وہاں پانی
کچھ اس انداز سے کرتے تھے پیاسوں کی نگہبانی
وطن میں اہتمام اس طرح کرتے تھے سبیلوں کا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
کلیجہ ہوگا اس کی یاد میں اک بار پھر زخمی
اٹھے گی جس گھڑی فروا تمہارے لال کی مہندی
کریں گے ضبط کیسے ساتویں کو ہم میرے آقا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
میرے مولا یہ سب مجبوریاں جینے نہیں دیتی
پراے دیس میں یہ دوریاں جینے نہیں دیتی
بلا لیجیے ہمیں اپنے وطن اب جلد اے مولا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
دعائیں مانگتے ہیں روز ہم اپنے مصلے پر
کہ ہم پردیس سے کب لوٹ کے جاینگے اپنے گھر
نہ جانے کب سجاینگے علی اصغر کا گہوارا
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
بھرا گھر لٹ گیا زہرا کا ایک پردیس میں آ کر
کہیں اصغر کی میت ہے کہیں ہے لاشہء اکبر
بکھر کے رہ گیا دشت بلا میں شاہ کا کنبہ
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
نہ رویا ہے شباب اتنا کبھی پردیس میں کوئی
وطن کی یاد میں عامر سکینہ جس قدر روی
وہ بچی آج بھی زنداں میں پڑھتی ہے یہی نوحہ
محرم میں ہمیں اپنے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.