Un Par Fida Qasam Ba Khuda Jo Mudam Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Askari Hasan Zaidi
ان پر فدا قسم باخدا جو مدام ہیں
ان کے لیے بہشت میں کوثر کے جام ہیں
بارہ امام ورد زباں صبح و شام ہیں
اول علی پاک شہ خاص و عام ہیں
اور دوسرے حسن شہ عالی مقام ہیں
اور تیسرے حسین علیہ السلام ہیں
چوتھے امام ہیں میرے سجاد دلفگار
اور پانچویں ہیں باقر ذی قدر ذی وقار
جعفر چھٹے ہیں سرور ذی جاہ نامدار
اور ساتویں ہیں موسی کاظم یہ دل نثار
ہیں آٹھویں امام رضا سرور انام
اے دل نویں امام تقی ہیں بلند مقام
دسویں نقی ہیں گیارہویں ہیں عسکری امام
اور بارہویں ہیں مہدی دیں بھیج تو سلام
دن رات جو بھی ورد کرے ان کے نام کو
یہ نام شاہ کرتے ہیں پل میں غلام کو
پہنچاؤ صبح و شام سدا اس پیام کو
گر پینا چاہتے ہو جو کوثر کے جام کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.