Musalman Dil Se Gar Nahj e Balagha Dekhte Rehte
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
مسلماں دل سے گر نہج بلاغہ دیکھتے رہتے
علی کے خطبوں میں چہرہ خدا کا دیکھتے رہتے
محمد مصطفی دوران سجدہ دیکھتے رہتے
وہ کب آئے پشت پہ شبیر رستہ دیکھتے رہتے
نہ جانے کیا شب معراج دیکھا تھا پیمبر نے
کہ اکثر مسکرا کے در کا پردہ دیکھتے رہتے
ابوطالب، محمد کو محمد وجہ حیدر کو
یوں اک دوجے میں وہ وحدت کا جلوہ دیکھتے رہتے
پکانے روٹیاں جب بیٹھتیں فضہ تو حسرت سے
فرشتے آسماں سے بیت زہرا دیکھتے رہتے
علی کے نام سے آسانیاں کیا کیا میسر ہیں
وگرنہ شہر میں کس کس کا شجرہ دیکھتے رہتے
مسلسل بندگی ہوتی نبی کے دور میں اکبر
جو ہم ہوتے تو بس مولا کا چہرہ دیکھتے رہتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.