Pesh Rab Nazar Aayi Uss Ki Zaat Sajday Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajhi Hasan Zaidi
پیش رب نظر آئی اس کی ذات سجدے میں
جس کے در پہ رہتی ہے کائنات سجدے میں
برسر صف ماتم جانماز ہے سینہ
اور ہیں مسلسل یہ میرے ہاتھ سجدے میں
جا کے تربت غازی دیکھ اپنی آنکھوں سے
تشنگی کے قدموں پر ہے فرات سجدے میں
کربلا کے مقتل میں شہ کا دیکھ کر سجدہ
انبیاء کے سجدے ہیں ایک ساتھ سجدے میں
دیکھنا ذرا فضہ یہ حسین ہے شاید
فاطمہ یہ کرتی ہیں کس سے بات سجدے میں
آسماں نے دیکھا ہے روز حضرت سلمان
ایک در پہ رہتے ہیں ساری رات سجدے میں
پشت پر محمد کی آ گیا نواسہ کیا
رک گئی ہے کیوں آکر اب صلوۃ سجدے میں
خود عصائے موسی کے لب پہ یہ تکلم ہے
ہیں علم پہ غازی کے معجزات سجدے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.