Maut se khauf kha kar jo shaam o sahar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Askari Hasan Zaidi
موت سے خوف کھا کر جو شام و سحر مانگتے ہیں دعا زندگی کے لیے
دست بستہ ہے ان سے یہی التجا زندگی وقف کر دیں علی کے لیے
آپ قنبر کے رتبے سے واقف نہیں اور سمجھنے چلے ہیں مقام علی
بندہ پرور خدارا کوئی چیز تو چھوڑ دیجیے خدا اور نبی کے لیے
نزع کا وقت ہے مسکراؤں نہ کیوں میری دیرینہ امید بڑھ آئی ہے
میری بالیں پہ آیا ہے مولا میرا موت مانگی تھی میں نے اسی کے لیے
میرے مولا کو جو کہہ رہا ہے خدا شرک میں مبتلا ہے وہ مانا مگر
جب بھی آیا نصیری کوئی سامنے ہاتھ بڑھ ہی گیا دوستی کے لیے
تجھ کو اس بات کی کیا نہیں ہے خبر تیری بالیں پہ ہوں گے علی جلوہ گر
اے سعید خوش انجام اب قبر میں اور کیا چاہیے روشنی کے لیے
شاہ مرداں علی شیر یزداں علی فخر انبیاء علی شاہ شاہاں علی
روح قرآں علی جان ایماں علی ہے فضیلت ہے زیباں اسی کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.