Kabhi shaoor se socha agar na hotay Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
کبھی شعور سے سوچا اگر نہ ہوتے علی
زمانے کیا تیرا ہوتا اگر نہ ہوتے علی
حیات و موت کی تنظیم کس طرح ہوتی
جہاں میں رزق کی تقسیم کس طرح ہوتی
نظام کون چلاتا اگر نہ ہوتے علی
خدا تو نور مجسم ہے اس کے ہاتھ نہیں
کبھی وجود میں آتی یہ کائنات نہیں
یہ راز راز ہی رہتا اگر نہ ہوتے علی
نبی کے حکم کے آگے وہ ہو گیا بے بس
قسم علی کی وہ سورج غروب سے واپس
کبھی نہ لوٹ کے آتا اگر نہ ہوتے علی
خدا خفی ہے خدا کو نہ مانتا کوئی
علی کے سجدوں نے معبود کو جلا بخشی
کہ وہ خدا بھی نہ ہوتا اگر نہ ہوتے علی
بہت ہیں فوج میں فرار جانتے تھے نبی
جبھی تو آگیا حکم نبی پہ حق کا ولی
کہ کون جنگ میں جاتا اگر نہ ہوتے علی
خدا نے چاہا جہاں والے اعتراف کریں
علی کی جائے ولادت کا سب طواف کریں
نہ ہوتا خانہ کعبہ اگر نہ ہوتے علی
سنو سنو کہ یہ فرمان ہے قلندر کا
کسی کو جانتا کب ہوں علی ولی کے سوا
میں لعل لعل نہ ہوتا اگر نہ ہوتے علی
اکھاڑ کے در خیبر کو اک اشارے سے
لگایا کشتی اسلام کو کنارے سے
یہ کام کوئی نہ کرتا اگر نہ ہوتے علی
دلوں میں بغض لیئے ساتھ ساتھ تھے کافر
کہ ذوالعشیر سے ہجرت کی رات تک یاسر
نبی کو کون بچاتا اگر نہ ہوتے علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.