Jalal e Rabb e Ula Hai Hussain Ka Ghazi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
جلال رب علا ہے حسین کا غازی
شبیہ عکس خدا ہے حسین کا غازی
بغیر ہاتھوں کے دنیا میں ہاتھ والوں کو
نصیب بانٹ رہا ہے حسین کا غازی
ہو کیوں نا اس کے وسیلے سے ہر دعا پوری
کہ فاطمہ کی دعا ہے حسین کا غازی
وجود نقطہ با ہیں اگر علی ولی
تو فخر نقطہ با ہے حسین کا غازی
بتا رہا ہے ہمیں اطمینان زینب کا
غرور آل عبا ہے حسین کا غازی
فرات خوف شجاعت سے سوکھ نہ جائے
نہر کی سمت چلا ہے حسین کا غازی
زمانہ لعل قلندر کو نا سمجھ پایا
تو کیسے سمجھے گا کیا ہے حسین کا غازی
بھرا ہوا ہے میرا کاسہ طلب یاسر
کہ مجھ کو پال رہا ہے حسین کا غازی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.