Batil Ko Taraj Karein Ge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
نصرت کو ہم جائیں گے
جب بھی مولا آئیں گے
لبیک یا مہدی لبیک یا مہدی
باطل کو تاراج کریں گے
شہ کے نوکر راج کریں گے
شاہ نجف کے چاہنے والو
عشق محمد کے متوالو
پاکیزہ ماؤں کے جیالو
آزادی کے جام اچھالو
طوفانوں میں ڈوب رہا ہے
تخت سعودی ڈوب رہا ہے
شیر خدا کے شیر کے ڈر سے
تیغ دو پیکر کے محشر سے
شرک کے دو طائر بے پر سے
قبر نبی کے ادھر ادھر سے
طاغوتی پرزے اکھڑیں گے
گڑے ہوئے مردے اکھڑیں گے
ساتھ میں دست بریدہ ہوگا
عاشورے کا بدلا ہوگا
تیغ علی کا جلوہ ہوگا
بس حملے پہ حملہ ہوگا
حیدر کا عکاس لڑے گا
یوں سمجھو عباس لڑے گا
اہل حق ایجاد ہنسیں گے
غم خوردہ افراد ہنسیں گے
جرات کے فولاد ہنسیں گے
خود مولا سجاد ہنسیں گے
ہو گا زہرا کا دل شاد
اے گل نرجس زندہ باد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.