Uncha rahe apna alam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sachay Bhai
اونچا رہے اپنا علم
جب تک ہے دورِ آسماں
سُن لے یہ ہر پیر و جواں
آواز پر شبیر کی
بڑھتا رہے یہ کارواں
رُکنے نہ پائیں یہ قدم
اونچا رہے ۔۔۔
ہر قلب پر چھاتے چلو
دُنیا کو بتلاتے چلو
اک اک محاذِ ظُلم کی
تصویر دکھلاتے چلو
ہر دل میں بھر دو شِہ کا غم
اونچا رہے ۔۔۔
کب تک نہ مانیں گا کوئی
وہ وقت آئے گا کبھی
ہر قلب پر چھا جائیگا
اپنا حُسین ابنِ علی
اس در پہ ہر سر ہو گا خم
اونچا رہے ۔۔۔
جب بھی کوئی مُشکل پڑی
دُنیا اسی در پر جھُکی
سینوں سے بل کھا کر ادھر
اُٹھی صدائے یا علی
نکلا اُدھر باطل کا دم
اونچا رہے ۔۔۔
یہ پرچمِ عباس ہے
ٹوٹے دلوں کی آس ہے
اب تک اسی پرچم تلے
زندہ کسی کی پیاس ہے
جس نے سہے لاکھوں ستم
اونچا رہے ۔۔۔
عباس ہے نامِ وفا
آغاز و انجامِ وفا
مُنہ موڑ کے دریا سے جو
پیتا رہا جامِ وفا
ہوتے رہے بازو قلم
اونچا رہے ۔۔۔
وہ تیرِ بانیء جفا
معصوم کا ننھا گلا
اسلام زندہ کر گئی
اصغر کے مرنے کی ادا
اونچا رہے ۔۔۔
زندہ ہے ھل مِن کی صدا
مٹتا نہیں خوں کا لکھا
شبیر کے حق کی قسم
اک معجزہ ئے کربلا
یہ سلسلہ ہو گا نہ کم
اونچا رہے ۔۔۔
اے نوجوانانِ عزاء
تم ہو کسی دل کی دعا
تا حشر اُٹھتی ہی رہے
سینوں سے ماتم کی صدا
قائم رہے اکبر کا غم
اونچا رہے ۔۔۔
جب کربلا یاد آئے گی
انسانیت شرمائے گی
مظلوم کی آواز ہے
دل میں اُترتی جائے گی
پلٹیں گے پھر بہکے قدم
اونچا رہے ۔۔۔
زندہ یہ بیداری رہے
یہ سلسلہ جاری رہے
ہم ہوں نہ ہوں اس بزم میں قائم عزاداری رہے
نکلے اسی چوکھٹ پہ دم
اونچا رہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.